کارگو طیارے کو حادثہ، بحرین سے کمپنی کی ایک اور پرواز کی لاہور آمد

(قدرت روزنامہ)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک کارگو طیارے کے حادثے کے بعد کمپنی کی ایک اور پرواز بحرین سے لاہور پہنچ گئی ہے . کارگو پرواز ڈی 0511 جمعے کی دوپہر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ اتری ہے جس میں ممکنہ طور پر انجینئرز اور ٹیکنیکل آلات بھی لاہور پہنچائے گئے ہیں .

جمعرات کی شام لاہور سے روانگی کے دوران کارگو طیارے کے 4 ٹائرز پھٹنے سے ایئر پورٹ کا رن وے لگ بھگ ساڑھے 10 گھنٹے بند رہا .   واقعہ جمعرات کی شام 7 بج کر 36 منٹ پر کارگو پرواز ای ایس 512 کے لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے دوران پیش آیا تھا، حادثے کے وقت بوئنگ 767 کارگو طیارہ 220 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ چکا تھا . ڈی ایچ ایل کارگو طیارے کو ساڑھے 10 گھنٹے بعد رات گئے رن وے سے ہٹا کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے سیکنڈری رن وے کو بھی کلیئر کرنے کا عمل شروع کیا گیا تھا . حادثے کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 11 گھنٹے بعد بحال کیا جا سکا . . .

متعلقہ خبریں