کارگو طیارے کو حادثہ، بحرین سے کمپنی کی ایک اور پرواز کی لاہور آمد

(قدرت روزنامہ)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک کارگو طیارے کے حادثے کے بعد کمپنی کی ایک اور پرواز بحرین سے لاہور پہنچ گئی ہے۔

کارگو پرواز ڈی 0511 جمعے کی دوپہر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ اتری ہے جس میں ممکنہ طور پر انجینئرز اور ٹیکنیکل آلات بھی لاہور پہنچائے گئے ہیں۔

جمعرات کی شام لاہور سے روانگی کے دوران کارگو طیارے کے 4 ٹائرز پھٹنے سے ایئر پورٹ کا رن وے لگ بھگ ساڑھے 10 گھنٹے بند رہا۔

 

واقعہ جمعرات کی شام 7 بج کر 36 منٹ پر کارگو پرواز ای ایس 512 کے لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے دوران پیش آیا تھا، حادثے کے وقت بوئنگ 767 کارگو طیارہ 220 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ چکا تھا۔

ڈی ایچ ایل کارگو طیارے کو ساڑھے 10 گھنٹے بعد رات گئے رن وے سے ہٹا کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے سیکنڈری رن وے کو بھی کلیئر کرنے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

حادثے کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 11 گھنٹے بعد بحال کیا جا سکا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

2 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

2 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

2 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

2 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

2 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

3 hours ago