سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز پر دائر اپیل پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز پر دائر اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرلی اورلاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا 12جون 2024کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کا فیصلہ پڑھ کر سنایا،سپریم کورٹ کا فیصلہ پانچ صفر سے آیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی کا اضافی نوٹ ہے۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے استدعا کی تھی کہ الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل الیکشن کمیشن کااختیار ہے،ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتی ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہائیکورٹ جج نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کی ملاقات نہ ہونا مدنظر نہیں رکھا،اگر ملاقات نہ ہونا مدنظر رکھتے تو ایسا فیصلہ نہ کیا جاتا۔چیف جسٹس نے کہاکہ تنازع جب آئینی ادرے سے متعلق ہو تو محتاط رویہ اپنانا چاہئے،لاہور ہائیکورٹ کی سنگل بنچ کا فیصلہ بطور عدالتی نظیر بھی پیش نہیں کیا جا سکتا۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور…

19 mins ago

عوام کو موقع نہ دیں کہ بنگلادیش حکومت جیسا حال ہو جائے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا…

20 mins ago

کمیٹی میں 3جج صاحبان کا بیٹھنا ضروری ہے،2ممبرز والی کمیٹی فیصلہ نہیں کر سکتی،بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سینیٹربیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ حال ہی میں ایک کمیٹی…

27 mins ago

پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور ( قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ…

32 mins ago

بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے

کراچی (قدرت روزنامہ ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر…

43 mins ago

آرٹیکل 63 اے کی سماعت جسٹس منیب کی عدم شرکت پر ملتوی، چیف جسٹس کی منانے کی کوشش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)منحرف اراکین پارلیمنٹ کا ووٹ شمار نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف آرٹیکل…

51 mins ago