ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اس دوران مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم دیر، وزیرستان، چترال اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم رات میں بارکھان، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، خضدار، تربت، پنجگور اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور…

10 mins ago

عوام کو موقع نہ دیں کہ بنگلادیش حکومت جیسا حال ہو جائے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا…

11 mins ago

کمیٹی میں 3جج صاحبان کا بیٹھنا ضروری ہے،2ممبرز والی کمیٹی فیصلہ نہیں کر سکتی،بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سینیٹربیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ حال ہی میں ایک کمیٹی…

18 mins ago

پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور ( قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ…

23 mins ago

بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے

کراچی (قدرت روزنامہ ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر…

33 mins ago

آرٹیکل 63 اے کی سماعت جسٹس منیب کی عدم شرکت پر ملتوی، چیف جسٹس کی منانے کی کوشش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)منحرف اراکین پارلیمنٹ کا ووٹ شمار نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف آرٹیکل…

41 mins ago