حب میں چکن گونیا کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا


حب(قدرت روزنامہ)حب شہر اور مضافاتی علاقوں میں وبائی مرض چکن گونیا تیزی سے پھیلنے لگا ہے وبائی مرض چکن گونیا کے مشتبہ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا حب میں طبی سہولتوں اور آگاہی مہم کا فقدان نہ اسپتالوں میں کوئی طبی سہولت کے حوالے سے اور نہ ہی جراثیم کش اسپرے کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں حب انتظامیہ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کاکردگی صرف سوشل میڈیا کے پیجز پر اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی حد تک محدود ہے تفصیلات کے مطابق حب شہر ومضافاتی علاقوں میں وبائی مرض چکن گونیا کے مشتبہ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے بتایا جاتا ہے کہ اس وائرس کے سبب جان کو خطرات لاحق نہیں ہوتے مگر اس کی علامات کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے جبکہ طویل المعیاد بنیادوں پر مختلف منفی اثرات کا سامنا بھی ہوسکتے ہیں اس حوالے سے ماہرین طب کا کہنا ہے کہ چکن گونیا وائرل انفیکشن ہے، جو مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے، اس کے اثرات ایک ہفتے میں ظاہر ہوتے ہیں۔ چکن گونیا کی اعلامات میں متاثرہ فرد کو بخارکے ساتھ جوڑوں میں درد ہونا، متلی، پیٹ اور سردرد بھی اس کی علامات ہیں تاہم یہ مرض تین سے چار ہفتوں میں خود ہی ٹھیک ہوجاتا ہے اور درحقیقت ڈینگی یا دیگر امراض سے ملتی جلتی علامات کے باعث اس وبائی مرض کی تشخیص صرف خون کے ٹیسٹ ہی ممکن ہوتی ہے علاج کے لیے کوئی مخصوص دوا موجود نہیں، اس لیے ڈاکٹروں کی جانب سے آرام اور زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے اس بیماری کا سب سے آسان ہدف نومولود بچے، بزرگ افراد اور پہلے سے مختلف بیماریوں جیسے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، اور امراض قلب میں مبتلا افراد ہیںایک بار اس وائرس کا شکار ہوجانے کے بعد دوبارہ اس وائرس کا نشانہ بننے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔ مزید بتایا جاتا ہے کہ چکن گونیا وائرس کی وجہ سے ہونی والی ایک بیماری ہے جو کہ ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔اس بیماری کی علامات میں تیز بخار، جوڑوں میں درد اور جسم پر خارش اور الرجی شامل ہیں۔ تاحال اس بیماری کی کوئی دوا دریافت نہیں ہو سکی ہے۔ اگرچہ چند دنوں میں بخار میں کمی واقع ہونے لگتی ہے لیکن جوڑوں کا درد کافی عرصے تک رہ سکتا ہے جسم کے چھوٹے جوڑ جیسا کہ کلائیاں اور انگلیاں بڑے جوڑوں کی نسبت پہلے متاثر ہوتے ہیں۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور…

16 mins ago

عوام کو موقع نہ دیں کہ بنگلادیش حکومت جیسا حال ہو جائے، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا…

17 mins ago

کمیٹی میں 3جج صاحبان کا بیٹھنا ضروری ہے،2ممبرز والی کمیٹی فیصلہ نہیں کر سکتی،بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سینیٹربیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ حال ہی میں ایک کمیٹی…

24 mins ago

پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور ( قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ…

29 mins ago

بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے

کراچی (قدرت روزنامہ ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر…

39 mins ago

آرٹیکل 63 اے کی سماعت جسٹس منیب کی عدم شرکت پر ملتوی، چیف جسٹس کی منانے کی کوشش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)منحرف اراکین پارلیمنٹ کا ووٹ شمار نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف آرٹیکل…

47 mins ago