پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور ( قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔
عالمی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 68 ڈسپلنز میں سالانہ 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا، 50 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 16 میڈیکل کالجز اور 131 گریجویٹ کالجز کے طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیا جائے گا۔
ہونہار سکالر شپ لمز، فاسٹ، کامسٹ، نسٹ، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ اور 7 مزید ٹاپ پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبہ کو دیا جائے گا، پروگرام کے تحت 8 سال میں 130 ارب روپے کے وظائف فراہم کئے جائیں گے، پروگرام سے آئندہ 4 سالوں میں ایک لاکھ 20 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔
اس حوالے سے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اپنی پہلی تقریر میں کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، ہونہار سکالر شپ پروگرام کا آغاز اہم سنگ میل ہے، ہونہار سکالرشپ پروگرام مستحق اور ہونہار طلبہ کے لئے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور بہترین روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں، ہونہار سکالر شپ پروگرام اعلیٰ تعلیم کیلئے ذہین طلبہ کی مالی رکاوٹوں کو ختم کرے گا، ہونہار سکالرشپ نوجوانوں کے اعلیٰ تعلیم کے خواب پورے کرے گا۔

Recent Posts

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی پنجاب پولیس کو وارننگ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب پولیس کو وارننگ دے دی۔…

6 mins ago

ارجنٹائن کے گول کیپر نے ایسا شرمناک اشارہ کر دیا کہ پابندی لگا دی گئی

بیونس آئرس (قدرت روزنامہ) ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے گول کیپر ایمیلیانو ڈیبو مارٹینیز غیر…

7 mins ago

یو اے ای جانے والی پاکستانیوں کیلئے اہم خبر، خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز نے یو اے ای…

17 mins ago

اجنبی شخص کے ساتھ ویڈیو پر دانیہ کے شوہر حکیم شہزاد کی وضاحت آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابق اہلیہ اور معروف ٹک ٹاکر دانیہ…

31 mins ago

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ کرپشن پر سول جج برطرف، دو ججز کو سزائیں

لاہور(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے…

36 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ تفصیلات…

37 mins ago