کمیٹی میں 3جج صاحبان کا بیٹھنا ضروری ہے،2ممبرز والی کمیٹی فیصلہ نہیں کر سکتی،بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سینیٹربیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ حال ہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی،جتنی بھی کمیٹیزبنی ہیں ان میں 3جج صاحبان کا بیٹھنا ضروری ہے،کمیٹی میں 2ممبرز رہ جائیں تو ہماری نظر میں وہ کمیٹی فیصلہ نہیں کر سکتی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر علی ظفر کاکہناتھا کہ پاکستان کی سیاست میں ہارس ٹریڈنگ نام کا ایک کینسر تھا،پارلیمنٹ کے منتخب نمائندے اپنے ووٹ بیچ کر حکومت گرا دیتے تھے،ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرنے کیلئے آرٹیکل 63اے بنایا گیاتھا،ان کاکہناتھا کہ حال ہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی،جتنی بھی کمیٹیزبنی ہیں ان میں 3جج صاحبان کا بیٹھنا ضروری ہے،کمیٹی میں 2ممبرز رہ جائیں تو ہماری نظر میں وہ کمیٹی فیصلہ نہیں کر سکتی، ہم نے فیصلہ کیا کہ اس پر اعتراض کریں گے .

بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ ریویو کا بنچ درست طریقے سے تشکیل نہیں دیا گیا،جسٹس منیب اخترنے فیصلہ کیا کہ بنچ میں نہیں بیٹھوں گا، کمیٹی میں 3ممبر نہیں ہوں گے تو فیصلہ نہیں ہو سکتا،اگر 3ممبرز نہیں بیٹھ سکتے تو پھر فل کورٹ ہی فیصلہ کریگا کہ آگے چلنا ہے یا نہیں ،آئینی بحران کے حل کیلئے پوری سپریم کورٹ کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا،انہوں نے کہاکہ آرڈیننس کے الفاظ بھی ہیں کہ کمیٹی میں 3ممبرز بیٹھیں گے،سپریم کورٹ کے رولز بڑےواضح ہیں،سپریم کورٹ کے اندرونی معاملے میں ایک بحران ہے، فل کورٹ بیٹھ کر فیصلہ کرے .

. .

متعلقہ خبریں