کمیٹی میں 3جج صاحبان کا بیٹھنا ضروری ہے،2ممبرز والی کمیٹی فیصلہ نہیں کر سکتی،بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے سینیٹربیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ حال ہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی،جتنی بھی کمیٹیزبنی ہیں ان میں 3جج صاحبان کا بیٹھنا ضروری ہے،کمیٹی میں 2ممبرز رہ جائیں تو ہماری نظر میں وہ کمیٹی فیصلہ نہیں کر سکتی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر علی ظفر کاکہناتھا کہ پاکستان کی سیاست میں ہارس ٹریڈنگ نام کا ایک کینسر تھا،پارلیمنٹ کے منتخب نمائندے اپنے ووٹ بیچ کر حکومت گرا دیتے تھے،ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرنے کیلئے آرٹیکل 63اے بنایا گیاتھا،ان کاکہناتھا کہ حال ہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی،جتنی بھی کمیٹیزبنی ہیں ان میں 3جج صاحبان کا بیٹھنا ضروری ہے،کمیٹی میں 2ممبرز رہ جائیں تو ہماری نظر میں وہ کمیٹی فیصلہ نہیں کر سکتی، ہم نے فیصلہ کیا کہ اس پر اعتراض کریں گے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہاکہ ریویو کا بنچ درست طریقے سے تشکیل نہیں دیا گیا،جسٹس منیب اخترنے فیصلہ کیا کہ بنچ میں نہیں بیٹھوں گا، کمیٹی میں 3ممبر نہیں ہوں گے تو فیصلہ نہیں ہو سکتا،اگر 3ممبرز نہیں بیٹھ سکتے تو پھر فل کورٹ ہی فیصلہ کریگا کہ آگے چلنا ہے یا نہیں ،آئینی بحران کے حل کیلئے پوری سپریم کورٹ کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا،انہوں نے کہاکہ آرڈیننس کے الفاظ بھی ہیں کہ کمیٹی میں 3ممبرز بیٹھیں گے،سپریم کورٹ کے رولز بڑےواضح ہیں،سپریم کورٹ کے اندرونی معاملے میں ایک بحران ہے، فل کورٹ بیٹھ کر فیصلہ کرے۔

Recent Posts

یو اے ای جانے والی پاکستانیوں کیلئے اہم خبر، خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز نے یو اے ای…

6 mins ago

اجنبی شخص کے ساتھ ویڈیو پر دانیہ کے شوہر حکیم شہزاد کی وضاحت آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابق اہلیہ اور معروف ٹک ٹاکر دانیہ…

20 mins ago

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ کرپشن پر سول جج برطرف، دو ججز کو سزائیں

لاہور(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے…

25 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ تفصیلات…

26 mins ago

سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کا سر قلم

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری ندیم شہزاد کو…

37 mins ago

تحریک انصاف والوں کو ایسا چیف جسٹس چاہیے جس کی ساس بھی صدقے واری جائے:طلال چوہدری

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن)کے رہنماسینیٹرطلال چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی بھول ہے…

45 mins ago