آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج جعلی مقدمات ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں آئی جی اسلام آباد کو جعلی مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائی کورٹ میں شعیب شاہین ، علی بخاری اور عامر مغل کو ہراساں کرنے کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی۔ آئی جی اسلام آباد عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے آئی جی اسلام آباد کو معاملات حل کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے آئی جی سے کہا کہ میں نے پہلے بھی آرڈر کیا تھا کہ ان معاملات کو ذرا اچھے طریقے سے دیکھ لیں، یہ درخواست پولیس کے کنڈکٹ سے متعلق ہے ، درخواست ہے کہ پولیس ہراساں کرتی ہے۔ آئی جی نے جواب دیا کہ 24 کو آرڈر پاس ہوا اسکے بعد ایک دن ملا تمام فائلز منگوائی ہیں، کیسز دیکھے ہیں۔

درخواست گزاروں کے وکیل عمیر بلوچ نے بتایا کہ جعلی ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی صاحب اس کو دیکھ لیں اچھا نہیں لگتا، جو جعلی مقدمات ہیں انکو ختم کریں۔

آئی جی نے کہا کہ میں درخواست گزاروں کو بلاؤں گا ان سے میٹنگ کروں گا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ان کو بلا کر بیٹھا نہ لیجئے گا، وکیل عمیر بلوچ کی موجودگی میں میٹنگ کیجیے گا۔عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

Recent Posts

اجنبی شخص کے ساتھ ویڈیو پر دانیہ کے شوہر حکیم شہزاد کی وضاحت آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابق اہلیہ اور معروف ٹک ٹاکر دانیہ…

13 mins ago

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ کرپشن پر سول جج برطرف، دو ججز کو سزائیں

لاہور(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے…

18 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ تفصیلات…

19 mins ago

سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کا سر قلم

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری ندیم شہزاد کو…

30 mins ago

تحریک انصاف والوں کو ایسا چیف جسٹس چاہیے جس کی ساس بھی صدقے واری جائے:طلال چوہدری

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن)کے رہنماسینیٹرطلال چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی بھول ہے…

38 mins ago

ہم نے احتجاج بند کردیا تو یہ لوگ عمران خان کو فوجی جیل میں ڈال دینگے،علیمہ خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے…

51 mins ago