اڈیالہ جیل کے لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گھر نہیں پہنچے، وکیل ایمان مزاری کا دعویٰ


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وکیل ایمان مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گھر نہیں پہنچے ہیں۔ قبل ازیں اطلاع تھی کہ لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل گھر پہنچ گئے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے روبرو اڈیالہ جیل کے لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی بازیابی کے حوالے سے دائر پٹیشن پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی سرکاری گھر سے بے دخلی پر انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔
دوران سماعت وزارتِ دفاع اور داخلہ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کسی بھی ادارے کی تحویل یا حراست میں نہیں ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ افسران کی جانب سے بیان حلفی داخل کروائے جائیں۔
اس موقع پر پٹیشنر میمونہ ریاض اپنی وکیل ایمان مزاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد اکرم کی فیملی کو سرکاری رہائشگاہ سے نکال دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے جیل انتظامیہ سے سرکاری رہائشگاہ خالی کرانے پر جواب طلب کرلیا گیا۔
عدالت نے سماعت کے دوران وقفہ کردیا۔
بعد ازاں وکیل ایمان مزاری نے دعویٰ کیا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم ابھی گھر نہیں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بیان حلفی کی کوئی اہمیت نہیں ۔ دوبارہ ہائی کورٹ سماعت ہوگی، ہم ان کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ دوبارہ سماعت کے بعد تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔
قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جو 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات سے لاپتا تھے، واپس گھر پہنچ گئے۔ محمد اکرم پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا الزام تھا۔ ذرائع کے مطابق محمد اکرم 25 ستمبر کو گھر پہنچے تاہم ان کے اہل خانہ نے واپسی کی اطلاع کسی کو نہیں دی۔
یاد رہے کہ چند دن قبل ڈی آئی جی پریژن آفس کا اسسٹنٹ ناظم شاہ بھی گھر واپس پہنچا تھا، جو محمد اکرم کے ساتھ لاپتا ہوا تھا۔ محمد اکرم اور ناظم شاہ کے ساتھ لاپتا ہونے والے سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ظفر غوری 17 اگست کو پہلے ہی اپنے گھر واپس پہنچ گئے تھے۔
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم آئی ایس آئی یا ایم آئی کی تحویل میں نہیں ہیں جب کہ وزارت دفاع کی جانب سے بھی عدالت میں تحریری بیان داخل کیا گیا تھا۔
بعد ازاں کیس کی سماعت میں سی پی او راولپنڈی کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ اکرم کی بازیابی کے لیے 14 روز کی مہلت طلب کی گئی تھی۔

Recent Posts

یو اے ای جانے والی پاکستانیوں کیلئے اہم خبر، خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتی مشنز نے یو اے ای…

2 mins ago

اجنبی شخص کے ساتھ ویڈیو پر دانیہ کے شوہر حکیم شہزاد کی وضاحت آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابق اہلیہ اور معروف ٹک ٹاکر دانیہ…

15 mins ago

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ کرپشن پر سول جج برطرف، دو ججز کو سزائیں

لاہور(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے…

21 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ تفصیلات…

21 mins ago

سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی کا سر قلم

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری ندیم شہزاد کو…

32 mins ago

تحریک انصاف والوں کو ایسا چیف جسٹس چاہیے جس کی ساس بھی صدقے واری جائے:طلال چوہدری

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن)کے رہنماسینیٹرطلال چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی بھول ہے…

41 mins ago