آج عدلیہ کے جج متنازع ہو گئے، ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا:خواجہ سعد رفیق کھل کر بول پڑے

لاہور ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں گراس روٹ لیول پر سیاست کیوں نہیں کرتیں، آج عدلیہ کے جج متنازع ہو گئے، ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا، پاکستان کے خلاف بیرونی سازشوں سے بچنا ہے تو ہمیں اکٹھا ہونا پڑے گا۔
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں نواز شریف کی گڈ بک میں نہیں تھا لیکن وائیں صاحب کا پیارا تھا۔میں ان خوش قسمتوں میں سے ہوں جسے وائیں صاحب سے ڈانٹ نہیں پڑی۔غلام حیدر وائیں نے سیاسی کیریئر میں میرا کافی ساتھ دیا، ضیاء الحق اس وقت صدرِ پاکستان تھے، میں اس آمریت کے خلاف تھا، وائیں صاحب کو جن لوگوں نے مارا وہ ہارڈ کور کرمنلز تھے۔

“جنگ ” کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کو بناتی ہے جس سے کچھ مشکلات پیدا ہوتی ہیں، کوئی سیاسی جماعت اپنا منشور پڑھنے کی بھی روادار نہیں، غلطی چند لوگ کرتے ہیں، سزا ساری جماعت کو ملتی ہے، یہ جو پارٹی رگڑا کھا رہی ہے، یہ لوگ بھی اسی وجہ سے اس موڑ پر کھڑے ہیں۔سیاسی جماعتیں گراس روٹ لیول پر سیاست کیوں نہیں کرتیں، آج عدلیہ کے جج متنازع ہو گئے، ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا، پاکستان کے خلاف بیرونی سازشوں سے بچنا ہے تو ہمیں اکٹھا ہونا پڑے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی، مسلم لیگ( ن) اور اسٹبلشمنٹ کی لڑائی بڑی ہے، حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سب سے اہم مسئلہ ہے، آئینِ پاکستان کو تسلیم کرنے والی جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھنا ہو گا، آئینِ پاکستان کو ماننے والے آج دست و گریباں ہیں۔

Recent Posts

9 فروری واقعات؛ شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان عدم ثبوت کی بنا پر بری

پشاور(قدرت روزنامہ) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان کو 9…

24 mins ago

پاکستانی نوجوانوں میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) طبی ماہرین نے مطابق دنیا بھر میں سالانہ تقریباً سات لاکھ افراد خودکشی…

26 mins ago

‘کون بنے گا کروڑ پتی میں اداکار عامر خان نے امیتابھ بچن کو بڑا سرپرائز دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان…

33 mins ago

یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی…

36 mins ago

جناح اسپتال: ینگ ڈاکٹرز کا جمعرات سے او پی ڈیز، وارڈز اور آپریشن کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز کے دونوں دھڑوں نے صوبائی حکومت کو جناح اسپتال کے پوسٹ گریجویٹس…

38 mins ago

وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی پنجاب پولیس کو وارننگ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب پولیس کو وارننگ دے دی۔…

52 mins ago