یہ حکومت چلے گی تو غریب کی روٹی، روزگار اور کاروبار نہیں چلے گا: شہباز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے بجلی ، پٹرول اور ٹیکس میں اضافہ کو منی بجٹ قرار دے دیا ، کہا یہ حکومت چلے گی تو غریب کی روٹی ، روزگار اور کاروبار نہیں چلے گا ۔
اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ تقریر میں جو کچھ کہا وہ سچ اور حکومت جھوٹی ثابت ہوگئی ۔ ثابت ہوگیا کہ حکومت نے بجٹ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ، یہ حکومت چلے گی تو معیشت نہیں چلے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ والی اشیاء پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے ، پٹرول ، بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام اور معیشت کے خلاف دہشت گردی ہے ۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظور دی ۔ وزارت توانائی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی سمری کابینہ کو بھجوائی تھی ۔
دوسری جانب ، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری تیار کرنے کے بعد پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت فی لیٹر 5 روپے 90 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 75 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کی تجویز دی گئی ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے کیا جائے گا ۔ نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا ۔ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجوہات عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھنا ہے ۔

Recent Posts

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور قانونی نکات طلب

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے…

10 mins ago

سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران نے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ…

10 mins ago

اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)اور ملکی اداروں نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر…

15 mins ago

سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ…

18 mins ago

بھارت کے ایک ہسپتال میں موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن، حاملہ خاتون اور بچہ دم توڑ گئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے شہر ممبئی میں موبائل فون کے ٹارچ کی روشنی میں…

19 mins ago

لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)گجرپورہ کے علاقے میں نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔…

29 mins ago