فارم47 والی حکومت نے جمہوریت کو تماشہ بنا کر رکھ دیا : شعیب شاہین نے کھری کھری سنا دیں

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنماشعیب شاہین نے کہا ہے کہ ملک پر فارم47 کی حکومت قابض ہے‘اس ملک میں نظام انصاف، قانون اور آئین کو کھلونا بناکر رکھ دیا ہے۔ جمہوریت کوتماشہ اور ڈرامہ بناکر رکھ دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں میزبان وجیہ ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھراورماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹرعادل نجم نے بھی گفتگو کی ۔

شعیب شاہین نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر فارم47 کی حکومت قابض ہے، الیکشن ٹریبونل کو بھی نہیں چلنے دیا جارہا۔کل انہوں نے سیدھی گولیاں ماریں، ہمارے لوگوں کو پر تشدد کیا، سیکڑوں کو گرفتار کیا۔میں اور بیرسٹر گوہر ایک ہی گاڑی میں جارہے تھے ہمیں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔آئینی اصلاحات نظام انصاف میں فساد برپا کرنے کی کوشش ہے۔علی امین گنڈا پور پاکستان کے شہری ہیں۔ کس قانون اورکس آئین کے تحت علی امین گنڈا پور کا راستہ بلاک کرسکتے ہیں۔اگر جمہوریت، آئین ، قانون کا اس طرح مذاق اڑانا ہے تو پھر پاکستان کی عوام نکلے گی ان کو اٹھا کر باہر پھینکے گی۔

Recent Posts

ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کردیا اور لاش…

10 mins ago

9 فروری واقعات؛ شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان عدم ثبوت کی بنا پر بری

پشاور(قدرت روزنامہ) عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی سمیت 18 ملزمان کو 9…

38 mins ago

پاکستانی نوجوانوں میں خودکشی موت کی چوتھی بڑی وجہ بن گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) طبی ماہرین نے مطابق دنیا بھر میں سالانہ تقریباً سات لاکھ افراد خودکشی…

40 mins ago

‘کون بنے گا کروڑ پتی میں اداکار عامر خان نے امیتابھ بچن کو بڑا سرپرائز دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان…

47 mins ago

یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی…

50 mins ago

جناح اسپتال: ینگ ڈاکٹرز کا جمعرات سے او پی ڈیز، وارڈز اور آپریشن کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)ینگ ڈاکٹرز کے دونوں دھڑوں نے صوبائی حکومت کو جناح اسپتال کے پوسٹ گریجویٹس…

51 mins ago