تحریک انصاف والوں کو ایسا چیف جسٹس چاہیے جس کی ساس بھی صدقے واری جائے:طلال چوہدری

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن)کے رہنماسینیٹرطلال چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی بھول ہے کہ یہ ملک میں جو مرضی کرسکتے ہیں ۔انہیں ایسا چیف جسٹس چاہیے جس کی ساس بھی صدقے واری جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں میزبان وجیہ ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھراورماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹرعادل نجم نے بھی گفتگو کی ۔

سینیٹر طلال چوہدری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑا افسوس ہوا شعیب شاہین یلغار اور قانون توڑنے کا جواز پیش کررہے ہیں۔ ان کے مطابق کیوں کہ پاکستان ٹھیک نہیں چل رہا ان کی مرضی کی اسمبلی اور حکومت نہیں یہ جو مرضی کرسکتے ہیں تو یہ کسی بھول میں ہیں۔ان کا وزیراعلیٰ ایسی تقریر کرتا ہے جیسے لشکر لے کر فتح کرنے آرہا ہے۔کیا پنجاب میں احتجاج کے لیے ان کے پاس پنجابی نہیں پنڈی میں لوگ نہیں؟جن کی تاریخ9 مئی،126 دن کا دھرنا ہو انہیں اجازت دیتے ہوئے بہت کچھ سوچنا پڑتا ہے۔یہ احتجاج اس بات پر کررہے ہیں کہ سٹاک ایکسچینج اوپر جارہی ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا۔ایسی اجازت نہیں دے سکتے کہ دوبارہ 9 مئی ہو۔ان کے جو کالے کرتوت ہیں تو انہیں کوئی چیف جسٹس ثاقب نثار اور گڈ ٹو سی یو جیسا چاہیے۔ ان کو ایسا چیف جسٹس چاہیے جس کی ساس بھی صدقے واری جائے۔

Recent Posts

خواتین کیخلاف جرائم کی رپورٹ، جنسی زیادتی کیسز میں پنجاب سرفہرست

لاہور(قدرت روزنامہ) خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے…

6 mins ago

جعلی اکاؤنٹ کیس میں سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت اسلام آباد نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سابق ایم…

7 mins ago

سیلاب متاثرین کیلیے 400 ملین ڈالر میں نے حاصل کیے جو وفاق نے جیب میں رکھ لیے، بلاول بھٹو زرداری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے…

22 mins ago

آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج جعلی مقدمات ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس کی…

25 mins ago

بلوچستان میں ملٹری آپریشن نہیں کرنا چاہتے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ کہتے…

32 mins ago

ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کردیا اور لاش…

46 mins ago