چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ کرپشن پر سول جج برطرف، دو ججز کو سزائیں


لاہور(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کرپشن اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر تین جوڈیشل افسران کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنا دیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی منظوری کے بعد تین ججز کو سزائیں سنانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت سول جج شازیہ پروین کو نوکری سے برخاست کردیا گیا، سول جج شہباز حسین کی چار گریڈ درجے نیچے تنزلی کردی گئی اور ایڈیشنل سیشن جج عبد اللہ عثمان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
چیف جسٹس نے شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے اور جوڈیشل افسر کو سن کر فیصلے سنائے، ان ججز پر کرپشن سمیت دیگر نوعیت کے الزامات تھے۔

Recent Posts

جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس؛ جامعہ کراچی نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس میں وفاقی…

4 mins ago

خواتین کیخلاف جرائم کی رپورٹ، جنسی زیادتی کیسز میں پنجاب سرفہرست

لاہور(قدرت روزنامہ) خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے…

20 mins ago

جعلی اکاؤنٹ کیس میں سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت اسلام آباد نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سابق ایم…

21 mins ago

سیلاب متاثرین کیلیے 400 ملین ڈالر میں نے حاصل کیے جو وفاق نے جیب میں رکھ لیے، بلاول بھٹو زرداری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے…

35 mins ago

آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج جعلی مقدمات ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس کی…

39 mins ago

بلوچستان میں ملٹری آپریشن نہیں کرنا چاہتے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ کہتے…

46 mins ago