ارجنٹائن کے گول کیپر نے ایسا شرمناک اشارہ کر دیا کہ پابندی لگا دی گئی

بیونس آئرس (قدرت روزنامہ) ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے گول کیپر ایمیلیانو ڈیبو مارٹینیز غیر اخلاق اشاروں کے باعث فیفا قوانین کی خلاف ورزی پر مشکل میں پھنس گئے .

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق گول کیپر ایمیلیانو مارٹنیز پر فیفا کی جانب سے نامناسب رویے کے باعث دو میچوں کی پابندی لگا دی گئی، جس کی ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے .

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹن ولا کے ایمیلیانو مارٹینیز چلی کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں جیت کے بعد غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے پائے گئے جس کے نتیجے میں فیفا کی جانب سے ان پر 2 میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے .

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مارٹنیز نے تنازع کو جنم دیا ہو . اس سے قبل 2022 کے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں بھی انہوں نے فرانس کے خلاف ارجنٹائن کی جیت کے بعد گولڈن گلوو ٹرافی کو غیر اخلاق اشارے کیلیے استعمال کیا تھا . جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا .

گول کیپر کی جانب سے دوبارہ وہی غیر اخلاقی حرکت دہرائی گئی جس کے بعد فیفا نے ایکشن لیتے پوئے ان پر پابندی عائد کردی .

ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) نے فیفا کی ڈسیپلن کمیٹی کے اس فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا دیا .

رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے گول کیپر وینزویلا اور بولیویا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائرز کھیلنے سے محروم رہیں گے .

. .

متعلقہ خبریں