ارجنٹائن کے گول کیپر نے ایسا شرمناک اشارہ کر دیا کہ پابندی لگا دی گئی

بیونس آئرس (قدرت روزنامہ) ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے گول کیپر ایمیلیانو ڈیبو مارٹینیز غیر اخلاق اشاروں کے باعث فیفا قوانین کی خلاف ورزی پر مشکل میں پھنس گئے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق گول کیپر ایمیلیانو مارٹنیز پر فیفا کی جانب سے نامناسب رویے کے باعث دو میچوں کی پابندی لگا دی گئی، جس کی ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹن ولا کے ایمیلیانو مارٹینیز چلی کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں جیت کے بعد غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے پائے گئے جس کے نتیجے میں فیفا کی جانب سے ان پر 2 میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مارٹنیز نے تنازع کو جنم دیا ہو۔ اس سے قبل 2022 کے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں بھی انہوں نے فرانس کے خلاف ارجنٹائن کی جیت کے بعد گولڈن گلوو ٹرافی کو غیر اخلاق اشارے کیلیے استعمال کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

گول کیپر کی جانب سے دوبارہ وہی غیر اخلاقی حرکت دہرائی گئی جس کے بعد فیفا نے ایکشن لیتے پوئے ان پر پابندی عائد کردی۔

ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) نے فیفا کی ڈسیپلن کمیٹی کے اس فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا دیا۔

رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے گول کیپر وینزویلا اور بولیویا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائرز کھیلنے سے محروم رہیں گے۔

Recent Posts

خواتین کیخلاف جرائم کی رپورٹ، جنسی زیادتی کیسز میں پنجاب سرفہرست

لاہور(قدرت روزنامہ) خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے…

4 mins ago

جعلی اکاؤنٹ کیس میں سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت اسلام آباد نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سابق ایم…

5 mins ago

سیلاب متاثرین کیلیے 400 ملین ڈالر میں نے حاصل کیے جو وفاق نے جیب میں رکھ لیے، بلاول بھٹو زرداری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے…

19 mins ago

آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج جعلی مقدمات ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس کی…

23 mins ago

بلوچستان میں ملٹری آپریشن نہیں کرنا چاہتے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ کہتے…

30 mins ago

ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک بنانے پر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کردیا اور لاش…

44 mins ago