یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ؟جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد حالیہ دنوں میں اڑھائی ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں قیمت 72 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ ستمبر میں تیل کی قیمتوں میں 7 روپے کی کمی کی وجہ سے حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔ تاہم، حالیہ اضافے سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہونے یا قیمتوں کو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی” آج نیوز” کے مطابق حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا، مگر پیٹرول اور ڈیزل پر 60 روپے فی لیٹر کی پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کی توقع نہیں ہے، اور حتمی فیصلہ 30 ستمبر کی رات ہوگا۔

یکم اکتوبر 2024 سے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.11 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔ موجودہ قیمتیں برقرار رہنے کی صورت میں، پیٹرول کی قیمت 249.10 روپے فی لیٹر، جبکہ ڈیزل کی قیمت 247.58 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔ یہ تخمینے تیل کی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ پر منحصر ہیں۔

Recent Posts

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 mins ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

14 mins ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

24 mins ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

25 mins ago

بطور کپتان یقین رکھتا ہوں ٹیم پوری طرح متحد ہے، شان مسعود

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بطور کپتان یقین…

36 mins ago

جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس؛ جامعہ کراچی نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس میں وفاقی…

56 mins ago