کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بطور کپتان یقین رکھتا ہوں ٹیم پوری طرح متحد ہے، کھلاڑیوں کو بنگلا دیش کے خلاف شکست کا افسوس ہے لیکن کھلاڑی اچھے نتائج دینے کے خواں ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کا وقت پاکستان ٹیم کے لیے بہت اہم ہے، شکست کے بعد تبدیلیاں کرنا آسان ہے لیکن آگے جانا ہے تو کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف شکست کا ہمیں بھی بہت دکھ ہے اس لیے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں میچ ٹو میچ کمبی نیشن بنائیں گے۔ پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان ہوا، کھلاڑیوں کی فٹنس اور پرفارمنس دیکھ کر اگلے میچز کے لیے پلاننگ کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں کپتان شان مسعود نے کہا کہ ملتان کی کنڈیشنز دیکھ کر زاہد محمود کی شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔
شان مسعود نے کہا کہ چیمپیئنز کپ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی، اچھی کرکٹ ہوتی ہے تو تیاری اچھی ہوتی ہے، چیمپیئنز کپ سے فٹنس کا بھی علم ہوا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ محمد رضوان مستقل ٹیم کا حصہ ہیں لیکن شارٹ ٹرم میں سرفراز احمد بہترین متبادل ہیں، ٹیسٹ میچز میں نئے وکٹ کیپر کو فوری میدان میں نہیں اتارا جا سکتا۔ نوجوان وکٹ کیپرز اور اوپنرز کے ساتھ مستقبل کی پلاننگ کو نظر میں رکھ کر کوچز کام کر رہے ہیں۔
ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ بابراعظم دنیا کے نمبر ون اور بہترین بلے باز ہیں۔ کھلاڑیوں کو پورا موقع دینا چاہتے ہیں، کامران غلام اور صائم ایوب سمیت سب کو پرفارمنس دکھانے کا موقع ملے گا۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…