متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری کے سب سے بڑے ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
بھارت کے وزیراطلاعات و نشریات ایشونی وشنو نے ایکس( ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخرہورہا ہے کہ لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی کو بھارتی سینما کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ ایوارڈ 8 اکتوبر کو 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں دیا جائے گا۔
اداکار متھن چکرورتی نے اس بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں جن کے ذریعے اپنے احساسات بیان کرسکوں۔ میں بے حد خوش ہوں اور اپنا ایوارڈ اپنی فیملی اور مداحوں کے نام کرتا ہوں۔ متھن چکرورتی کو بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے 48 سال کا عرصہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات 1976 میں ریلیز ہوئی فلم ‘ مریگیا’ سے کی تھی۔ بھارتی فلم انڈسٹری کو پہلی 100 کروڑ کی فلم ‘ڈسکو ڈانسر’ دینے کا اعزاز بھی متھن چکرورتی کے پاس ہے۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

3 hours ago

بطور کپتان یقین رکھتا ہوں ٹیم پوری طرح متحد ہے، شان مسعود

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بطور کپتان یقین…

3 hours ago