بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر والے ایک کروڑ 30 لاکھ کے کرنسی نوٹ برآمد کرلیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پولیس نے ایک کروڑ 30 لاکھ کے کرنسی نوٹ برآمد کیے جن پر مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر چھپی ہوئی تھی۔ جعلی نوٹوں پر ‘ ریزرو بینک آف انڈیا’ کے بجائے ‘ریزول بینک آف انڈیا’ درج تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں 500 روپے کے نوٹ پر مہاتما گاندھی کے بجائے انوپم کھیر کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔ انوپم کھیر نے جعلی نوٹوں کی وائرل ویڈیو شئیرکرتے ہوئے لکھا 500 روپے کے نوٹ پر گاندھی جی کے بجائے میری تصویر۔۔ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
چاندی اور سونے کے سکے بنانے والی فرم کے مالک میہول ٹھاکرسے کچھ افراد نے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کا 2100 گرام سونا خریدا اور ایک کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کیے اورسونا مقررہ جگہ پہنچانے اور باقی 30 لاکھ لینے کی درخواست کی ۔ جب ان کا ملازم سونا لے کر پہنچا تو اسے کہا گیا کہ باقی 30 لاکھ قریبی دکان سے لاتے ہیں اور پھر ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

24 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

42 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

1 hour ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

2 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago