سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں واقع علاقے سنجگانی میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں کی گئی تقاریر پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا جس کے تحت تقاریر کرنے والے رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمے درج کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وزارت قانون کی وساطت سے بغاوت کا مقدمہ ضابطہ فوجداری کے سیشن 196 درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئین کی یہ شق ناقابل ضمانت جبکہ گرفتاری کیلیے پولیس کو بھی وارنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون اوروفاقی پراسیکیوٹرجنرل دونوں نے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی جس کے بعد وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی اور پھر باقاعدہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درخواست دی جائے گی۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

3 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

3 hours ago

بطور کپتان یقین رکھتا ہوں ٹیم پوری طرح متحد ہے، شان مسعود

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بطور کپتان یقین…

3 hours ago