سوشل میڈیا ایپس ریگولیٹ نہیں ہو سکتیں تو ان کو بند کر دینا چاہیے: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں پیسہ تو بنا رہے ہیں مگر کسی کو جوابدہ نہیں ہیں . اگر سوشل میڈیا ایپس ریگولیٹ نہیں ہو سکتیں تو ان کو بند کر دینا چاہیے .

پاکستان کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی سوشل میڈیا بے لگام نہیں ہے . مجھے ڈھائی تین ماہ کی لڑائی کے بعد بھی ابھی تک ریلیف نہیں ملا . ایف آئی اے کے لوگ آکر رونا روتے ہیں کہ سوشل میڈیا ایپس کو پوچھنا ہماری کپیسٹی نہیں ہے . اس سے ہم پاکستان میں سوشل میڈیا کے حالات با آسانی سمجھ سکتے ہیں . یہاں ہر کوئی آزاد ہے، کسی کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنی پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .
ش انہوں نے کہا کہ کے پی کے ہاؤس دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا ہے . لوگ جرم کرتے ہیں اوروہاں جاکر مزے سے رہتے ہیں اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں . یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ کسی کی عزت اچھالیں، اسکی توہین کریں اور آپ کو کوئی پوچھنے والا نہ ہو . پی ٹی آئی کا پروپیگنڈہ سیل باہر سے آپریٹ ہو رہا ہے، ان کو وہیں سے لیڈ ملتی ہے کہ کیا کرنا ہے . کسی کو پکڑنا اور پوچھنا تو دور کی بات ہے مگر جعلی مواد کو سوشل میڈیا ایپس سے ابھی تک ہٹایا نہیں جا سکا . عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے سارے کام چھوڑ کر یہاں انصاف کی تلاش میں آتی ہوں . یہاں پر آکر جعلی ویڈیوز کے بارے میں بات کرنا میرے لئے بہت مشکل اور تکلیف دہ ہے . مجھے پھر 10 دن کی تاریخ ملی ہے، 10 دن بعد آکر دیکھوں گی کہ یہ معاملہ کہاں تک پہنچا ہے .

. .

متعلقہ خبریں