سوشل میڈیا ایپس ریگولیٹ نہیں ہو سکتیں تو ان کو بند کر دینا چاہیے: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں پیسہ تو بنا رہے ہیں مگر کسی کو جوابدہ نہیں ہیں۔ اگر سوشل میڈیا ایپس ریگولیٹ نہیں ہو سکتیں تو ان کو بند کر دینا چاہیے۔ پاکستان کے علاوہ دنیا میں کہیں بھی سوشل میڈیا بے لگام نہیں ہے۔ مجھے ڈھائی تین ماہ کی لڑائی کے بعد بھی ابھی تک ریلیف نہیں ملا۔ ایف آئی اے کے لوگ آکر رونا روتے ہیں کہ سوشل میڈیا ایپس کو پوچھنا ہماری کپیسٹی نہیں ہے۔ اس سے ہم پاکستان میں سوشل میڈیا کے حالات با آسانی سمجھ سکتے ہیں۔ یہاں ہر کوئی آزاد ہے، کسی کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنی پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ش انہوں نے کہا کہ کے پی کے ہاؤس دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ لوگ جرم کرتے ہیں اوروہاں جاکر مزے سے رہتے ہیں اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں۔ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ کسی کی عزت اچھالیں، اسکی توہین کریں اور آپ کو کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔ پی ٹی آئی کا پروپیگنڈہ سیل باہر سے آپریٹ ہو رہا ہے، ان کو وہیں سے لیڈ ملتی ہے کہ کیا کرنا ہے۔ کسی کو پکڑنا اور پوچھنا تو دور کی بات ہے مگر جعلی مواد کو سوشل میڈیا ایپس سے ابھی تک ہٹایا نہیں جا سکا۔ عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے سارے کام چھوڑ کر یہاں انصاف کی تلاش میں آتی ہوں۔ یہاں پر آکر جعلی ویڈیوز کے بارے میں بات کرنا میرے لئے بہت مشکل اور تکلیف دہ ہے۔ مجھے پھر 10 دن کی تاریخ ملی ہے، 10 دن بعد آکر دیکھوں گی کہ یہ معاملہ کہاں تک پہنچا ہے۔

Recent Posts

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

2 mins ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

1 hour ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

1 hour ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

2 hours ago

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

2 hours ago

نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا

رینالہ خورد (قدرت روزنامہ) نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محنت کش کو شادی کا جھانسہ…

2 hours ago