اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہوکر نہیں آئی،شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہو کر نہیں آئی۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی سرفراز افضل کی عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی ورکر کے لیے سب سے مشکل کام اپنی پارٹی کو چھوڑنا ہوتا ہے، جب ہم “ووٹ کو عزت دو “کی بات کرتے تھے اس کا مطلب یہی تھا کہ ملک آئین کے مطابق چلے گا، آج دیکھ لیں ملک کے حالات کیا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سے دو ہفتے پہلے اس ملک کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کابینہ پورا دن آئینی ترمیم کے لیے بیٹھی رہی، ان میں سے کسی نے آئینی ترمیم دیکھی تک نہیں تھی لیکن پھر بھی رات کے اندھیرے میں آئینی ترمیم کو پاس کرنا چاہتے تھے، جب ملک میں سیاست کی یہ حالت ہوگی تو ملک ترقی کیسے کرے گا، پھر نوجوان کو روزگار کیسے ملے گا، لوگوں کے معاشی حالات کیسے بہتر ہوں گے، اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ آج یہاں پر صرف اقتدار کی جنگ ہے کہ کرسی مل جائے، الیکشن میں کیا ہوا ہم سب جانتے ہیں، آپ سب جانتے ہیں آج ہماری قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیوں میں جو حضرات بیٹھے ہیں ان کی اکثریت وہاں الیکٹ ہو کر نہیں آئی، وہ چوری شدہ ووٹ سے وہاں پر بیٹھے ہوئے ہیں، کیا ان افراد کو ملک کے آئین میں ترمیم کا حق ہے؟ کیا ان افراد کو ملک چلانے کا حق ہے؟

شاہد خاقان عباسی نےمزید کہا کہ ہماری جماعت ملک کی بات کرتی ہے، ایک روز قبل دارالحکومت کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا، موٹر وے کو ریت کی دیواریں لگا کر بلاک کیا گیا، پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا پورا پاکستان جانتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے 3 سال 8 مہینے میں اس ملک کے لیے ایک پیسے کا کام نہیں کیا، ملک کی اخلاقی اورجمہوری اقدار کو تباہ کیا۔

Recent Posts

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

1 hour ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

1 hour ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

2 hours ago

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

2 hours ago

نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا

رینالہ خورد (قدرت روزنامہ) نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محنت کش کو شادی کا جھانسہ…

2 hours ago

اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دے دیا

دبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ…

2 hours ago