یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق کانہیں بلکہ پورے ملک کا ہوتا ہے اور یہ آخری پروگرام ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ سخت فیصلوں پرعمل درآمد یقینی بنائیں گے، کیونکہ اگر آج سخت فیصلے نہ کیے تو پھر دوبارہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالنا پڑے گا۔ ترقی کیلیے بڑھتی ہوئی آبادی پر بھی قابو پانا ہوگا۔ محمداورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس محصولات بڑھانا ناگزیر ہے تاہم ٹیکس وصولی کیلئے انسانی حقوق کی پاسداری ضروری ہے۔ہم ٹیکنالوجی کابھرپور استعمال کریں گے۔ اینٹی اسمگلنگ کیلئے ڈیجیٹل چیک پوسٹ بنانے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کام کر رہے ہیں ۔ چاروں صوبوں کو کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر فوکس کریں اور مہنگائی کو کنٹرول کریں۔ پیٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو کرائے بھی کم ہونے چاہئیں۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے کلائمیٹ فنانسنگ پر کھل کر بات ہوئی ہے۔ ورلڈ بینک سے کلائمیٹ پر فنڈنگ اور ٹیکنیکل سپورٹ ملے گی۔ اسٹرکچرل تبدیلیوں کے بغیر بہتری نہیں آئے گی، وزیراعظم نے بھی یہی بات کی ہے۔ ہمیں اب چند اہم مخصوص چیزوں پر فوکس کرنا ہوگا۔

Recent Posts

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

6 mins ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

8 mins ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

1 hour ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

1 hour ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

2 hours ago

نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا

رینالہ خورد (قدرت روزنامہ) نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محنت کش کو شادی کا جھانسہ…

2 hours ago