دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق شہری کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں سابقہ اہلیہ، اُس کی بہن اور بہنوئی کو نامزد کیا گیا ہے۔

گزشتہ رات ملزمہ نے دوسری شادی کرنے پر سابقہ شوہر کے گھر کو آگ لگادی تھی۔ واقعے میں دلہن کے کمرے سمیت گھر میں رکھا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ واقعہ گوجرانوالہ کے تھانے ماڈل ٹاؤن کے علاقے محلہ اسلام آباد میں پیش آیا، اس دوران دولہا اپنے گھر والوں کے ہمراہ ولیمے کی تقریب میں شریک تھا۔شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کی شادی 10 سال قبل ہوئی جبکہ طلاق 3 سال قبل ہوئی تھی ۔

سابقہ اہلیہ اور دولہے کے والدین کا گھر ملحقہ تھا، خاتون نے اپنے بہنوئی اور بہن کے ساتھ مل کر چھت کے راستے میں گھر میں داخل ہوکر آگ لگائی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

36 mins ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

1 hour ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

1 hour ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

2 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

2 hours ago

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

3 hours ago