ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا ہے .

تفصیلات کے مطابق بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ کانپور میں جاری ہے جس کے دوران ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا .

میچ کے دوران ویرات کوہلی نے 47 رنز کی اننگز کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ کم ترین اننگز میں سر انجام دینے والےبلے باز ہیں . ویرات کوہلی نے 594 ویں انٹرنیشنل اننگز میں 27 ہزار رنز مکمل کیے ہیں جبکہ اس سے قبل یہ منفرد ریکارڈ بھارت کے ہی سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں 623 اننگز میں 27 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے . انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف 4 کھلاڑی ہی 27 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر پائے ہیں جس میں ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کے علاوہ سری لنکا کے کمار سنگارا اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں . رکی پونٹنگ نے 650 اننگز اور کمار سنگاکارا نے 648 اننگز میں 27 ہزار انٹرنیشنل رنز اسکور کیے تھے . واضح رہے کہ ویرات کوہلی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزترین 25 ہزار رنز اور 26 ہزار رنز مکمل کرنے والا بلےباز ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے .

. .

متعلقہ خبریں