ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ کانپور میں جاری ہے جس کے دوران ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔میچ کے دوران ویرات کوہلی نے 47 رنز کی اننگز کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ کم ترین اننگز میں سر انجام دینے والےبلے باز ہیں۔ویرات کوہلی نے 594 ویں انٹرنیشنل اننگز میں 27 ہزار رنز مکمل کیے ہیں جبکہ اس سے قبل یہ منفرد ریکارڈ بھارت کے ہی سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں 623 اننگز میں 27 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے۔انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف 4 کھلاڑی ہی 27 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر پائے ہیں جس میں ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کے علاوہ سری لنکا کے کمار سنگارا اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں۔رکی پونٹنگ نے 650 اننگز اور کمار سنگاکارا نے 648 اننگز میں 27 ہزار انٹرنیشنل رنز اسکور کیے تھے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزترین 25 ہزار رنز اور 26 ہزار رنز مکمل کرنے والا بلےباز ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

2 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

2 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

3 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

3 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

4 hours ago

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

4 hours ago