فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پربھاس کے کردار کو ’جوکر‘ سے تشبیہ دی تھی جس سے انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکار نے اپنے بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تنقید صرف پربھاس کے کردار پر تھی، ان کی اداکاری پر نہیں۔

ارشد وارثی نے پربھاس کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’پربھاس ایک شاندار اداکار ہیں اور انہوں نے بارہا اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اگر ایک اچھے اداکار کو خراب کردار دیا جائے تو یہ دیکھنے والوں کے لیے مایوس کن ہوتا ہے۔‘

ارشاد وارثی نے فلم کا موازنہ میڈ میکس جیسی فلم سے کیا اور کہا کہ وہ اس کردار میں میل گبسن جیسے اداکار کو دیکھنا پسند کرتے۔

واضح رہے کہ فلم کالکی 2898 اے ڈی، بھارتی اساطیر پر مبنی ایک سائنس فکشن ڈراما ہے، جس میں پربھاس کے ساتھ امیتابھ بچن اور دیپیکا پڈوکون اہم کرداروں میں نظر آئے۔ فلم اس سال جون میں متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

1 hour ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

2 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

3 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

3 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

4 hours ago

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

4 hours ago