اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وہ گورنر راج کی حمایتی نہیں مگر خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی آگ لگی ہوئی ہے لیکن نیرو بانسری بجا رہا ہے، ٹانگوں پر ٹانگیں رکھ کر سستی اداکاری کی جارہی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مابین ایک جنگ کا ماحول بنایا جارہا ہے جس سے وفاق کو نقصان ہوگا، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دوسرے صوبے پر لشکر کشی کرنے آ رہے ہیں، یہ پاکستان کو کسی حادثے سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔
عظمی بخاری کے مطابق لاہور کے جلسے میں پنجاب پولیس کے پاس اسلحہ موجود نہیں تھا، اس لیے تو پولیس والوں کو زخمی کیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان ہے کہ گولیاں چلا ئیں گے، عمران خان اپنے آپ کو بچانے کے لیے ملک کو نقصان پہنچا سکتا ہے، ریاست کو اس کے خلاف کوئی ایکشن لے لینا چاہیے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت میں پیش ہوکر اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں، مذکورہ کیس مخصوص شخصیت سے متعلق نہیں، 2 مہینے ہوگئے کوئی ریلیف نہیں ملا اور نہ ہی ویڈیو ہٹائی گئی ہے۔
منظم تحریک چلا کر لوگوں کی عزت اور ناموس پر حملے کیے جاتے ہیں، یہ فتنہ ملک سے باہر سے آپریٹ کیا جاتا ہے، پہلے مرحلے پر ان عناصر کی آئی ڈی بلاک ہوئی اور اب ان کی جائیداد کو قبضہ میں لیا جائے گا۔‘
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلٹ فارمز کو ریگولیشن کے مطابق چلنا ہو گا ورنہ بند کر دی جائیں گی، سوشل میڈیا پر کوئی بھی سلامت نہیں ہے، جو بھی ایک فتنہ پارٹی کے خلاف بولے گا اس کو یہ سب سامنا کرنا پڑے گا، چیف جسٹس صاحبہ عورتوں کے حقوق کے لیے لڑر رہی ہیں، یہ عظمی بخاری کا کیس نہیں سب خواتین کا ہے۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…