’سرحدیں سیاستدانوں نے بنائی ہیں‘، دلجیت دوسانجھ کا پاکستانی مداح کو تحفہ، ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دلجیت دوسانجھ اپنی بہترین گلوکاری اور محبت سے بھرے رویے کے سبب سب کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ انہیں مختلف کنسرٹس میں پاکستانی پنجابی گلوکاروں کے گانے پیش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔
حال ہی میں ان کے مانچسٹر کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دلجیت دوسانجھ نے ایک خاتون فین کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی جو باحجاب تھیں۔ انہوں نے اپنی خاتون فین کو باکس میں بند جوتوں کا تحفہ پیش کیا اور مداح سے پوچھا کہ ان کا تعلق کہاں سے ہے؟ جس پر خاتون مداح نے جواب دیا کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔
گلوکار نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی دونوں ہی ہمارے لیے ایک جیسے ہیں۔ پنجابیوں کے دلوں میں سب کے لیے ہی پیار ہے۔ یہ سرحدیں تو سیاستدانوں نے بنا دی ہیں ورنہ جو لوگ پنجابی بولتے ہیں یا پنجابی زبان سے پیار کرتے ہیں ہمارے لیے تو سب ہی ایک برابر ہیں۔
دلجیت دوسانجھ نے ناظرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ چاہے یہاں مداح میرے ملک بھارت سے آئے ہوں یا پھر پاکستان سے وہ یہاں ان سب کو دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے جہاں صارفین دلجیت دوسانجھ کی تعریف کرتے نظر آئے، وہیں ایک صارف نے لکھا کہ نفرت کرنے والے اس حقیقت کو قبول نہیں کر سکتے کہ گلوکار دونوں ممالک کا احترام کر رہا ہے۔
حرا نامی صارف لکھتی ہیں کہ ’ایک ہی دل ہے کتنی بار جیتو گے دلجیت‘۔
اسی کانسرٹ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے جس میں دلجیت دوسانجھ نے مداحوں میں لہرائے گئے پاکستانی پرچم پر نظر پڑنے پر اس کو دیکھ کر سلیوٹ کیا۔

Recent Posts

ایف بی آر کا یوٹرن، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے یوٹرن لیتے ہوئے مالی…

6 mins ago

سندھ کی طرز پر امراض قلب کا مثالی ادارہ بنائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وہ شیخ محمد بن…

13 mins ago

پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب، کون سے امور زیر غور ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے…

22 mins ago

ڈی چوک پر احتجاج کلائمیکس ہوگا، شیرافضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا کہ ہم نے حتمی طور…

29 mins ago

آرٹیکل 63 اے تشریح کیس: جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایک اور خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے رجسٹرارسپریم کو ایک اور خط…

43 mins ago

پنجاب حکومت پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے کتنی لگژری گاڑیاں خریدے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کے لیے لگژری گاڑیاں…

53 mins ago