پنجاب پولیس کو خبردار کرتا ہوں، اگر دوبارہ روکا تو بھرپور جواب دیں گے، علی امین گنڈاپور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیر جمہیوری حکومت جلسے کرنے سے روک رہی ہے۔ انہوں نے پنجاب پولیس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دوبارہ روکنے کی کوشش کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گنڈاپور نے کہا کہ جب میاں نواز شریف ملک سے باہر تھے تو مریم نواز پنجاب میں جلسے کررہی تھیں، یعنی آپ خود تو یہ کام کرسکتے ہیں مگر دوسروں کو اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔
انہوں نے پنجاب پولیس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں نگران حکومت نے پولیس کا غلط استعمال کیا، اور اس بات کا اعتراف پنجاب پولیس بھی کرتی ہے کہ ان سے وہ سارے کام کروائے گئے جو وہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت جیل میں ہے، رہائی کے لیے پُرامن احتجاج کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منتخب وزیراعلیٰ کو روکنے کے لیے کنٹینرز لگائے جارہے ہیں، وہ ایکٹ میں ترمیم لا رہے ہیں جس کے بعد اگر وزیراعلیٰ بھی غلط بات کرے تو پولیس اس کو ماننے سے انکار کرسکتی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بار بار یہ جھوٹ بولا گیا کہ تمام راستے کھلے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے پختونخوا میں دھرنا دیا، پی ڈی ایم نے دھرنا دیا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے کسی کو نہیں روکا۔
انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مولانا صاحب آپ نے بہت دیر کردی، اگر آپ کے دل میں کچھ اور بھی راز ہیں تو ان سے پردہ ہٹادیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نے تو اعتراف کیا کہ ہے پی ٹی آئی کی حکومت گرانے میں وہ بھی آلہ کار تھے، اس کا مطلب ہے کہ ان کا ضمیر جاگ گیا ہے جو اچھی بات ہے۔ علی امین نے مزید کہا کہ عمران خان ٹھیک ہی کہتے تھے کہ یہ سب امریکا کے آلہ کار ہیں اور امریکا کے کہنے پر کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

Recent Posts

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

5 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

15 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

28 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

34 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

46 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

47 mins ago