میں نواز شریف کی گُڈ بک میں نہیں تھا، خواجہ سعد رفیق کا اعتراف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وہ قائد ن لیگ نواز شریف کی گُڈ بک میں نہیں شامل نہیں تھے۔
سابق وزیراعلی پنجاب غلام حیدر وائیں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ن لیگ سعد رفیق نے کہا کہ میں نواز شریف کی گُڈ بک میں نہیں تھا لیکن وائیں صاحب کا پیارا تھا، میں ان خوش قسمتوں میں سے ہوں جسے وائیں صاحب سے ڈانٹ نہیں پڑی، انہوں نے کہا کہ غلام حیدر وائیں نے سیاسی کیریئر میں میرا کافی ساتھ دیا، ضیاالحق اس وقت صدر پاکستان تھے، میں اس آمریت کے خلاف تھا، وائیں صاحب کو جن لوگوں نے مارا وہ ہارڈ کور کرمنلز تھے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے سیاست کرنا اور اقتدار حاصل کرنا تمام سیاسی قائدین کا محبوب مشغلہ رہا ہے، اس راویت کو ختم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کو بناتی ہے، جس سے کچھ مشکلات پیدا ہوتی ہیں، کوئی سیاسی جماعت اپنا منشور پڑھنے کی بھی روادار نہیں، غلطی چند لوگ کرتے ہیں، سزا ساری جماعت کو ملتی ہے، یہ جو پارٹی رگڑا کھا رہی، یہ لوگ بھی اسی وجہ سے اس موڑ پر کھڑے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی بڑی ہے، حقیقت یہ ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سب سے اہم مسئلہ ہے، آئین پاکستان کو تسلیم کرنے والی جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھنا ہو گا کیونکہ آج یہی دست و گریبان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں گراس روٹ لیول پر سیاست کیوں نہیں کرتیں، آج عدلیہ کے جج متنازع ہوگئے، ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہوگا، پاکستان کے خلاف بیرونی سازشوں سے بچنا ہے تو ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

21 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

39 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

1 hour ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

2 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago