نت نئے قوانین کےبجائے پہلے سے موجود قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے،جوائنٹ ایکشن کمیٹی


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نت نئے قوانین کےبجائے پہلے سے موجود قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے ۔ منگھوپیر سلطان آباد میں آل منگھوپیر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کےتحت جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں آل پرائیویٹ اسکولز ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین سردار ملک، وائس چیئرمین جمیل اصغر کے علاوہ مختلف نمائندہ تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ سردارملک نے گفتگو میں کہا وزیرتعلیم اور سیکرٹری تعلیم نجی اسکولوں کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں۔ نجی اسکول تمام قوانین پر عمل کررہے ہیں. حکومت چاہتی کہ دس فیصد مفت تعلیم کےقانون پر عمل ہو، نجی اسکول دس فیصد سے بھی زیادہ طلبا کو مفت تعلیم دے رہے ہیں۔وائس چیئرمین جمیل اصغرنے کہا کہ ہم تعلیم دے رہے ہیں،ہماری کسی سے لڑائی نہیں لیکن نجی اسکولوں کو دھمکانا کسی صورت مناسب طرزعمل نہیں۔ حکومت کو چاہیئے کہ سرکاری اسکولوں کی حالت زار بہتر بنانے کےلیے انسپکٹر تعینات کردیں نجی اسکولوں کو انسپکشن کی ضرورت نہیں۔ دانش الزمان، عبدالرحمان، عبدالستار آفریدی، آفتاب تابی سمیت دیگر عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ ہوش کے ناخن لیں، نجی اسکول نہ صرف بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ بلکہ نجی اسکولوں کی وجہ سے افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ حکومت سندھ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعےنجی اسکولوں کو ہراساں کرنا بند کردیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

2 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

3 hours ago