خاتون افسر کی برطرفی پر ریکوڈک مائننگ کمپنی کی وضاحت، معاملے کی تحقیقات مکمل


نوکنڈی(قدرت روزنامہ)ریکوڈِک مائننگ کمپنی حالیہ دنوں چاغی میں مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی کچھ غلط معلومات اور جھوٹے الزامات کی وضاحت کرنا چاہتی ہے آر ڈی ایم سی پر یہ غلط الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے بغیر کسی معقول وجہ کے پروجیکٹ کے سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی ایک مقامی خاتون ملازمہ کو نوکری سے نکال دیا ہے اس واقعے کے حقائق، جو بیرک کے عالمی پروٹوکولز کے تحت کی گئی مکمل تحقیقات پر مبنی ہیں، درج ذیل ہیں آر ڈی ایم سی اور بیرک نئے ٹھیکیداروں کو کنٹریکٹ دینے کے لیے حفاظتی نظام نافذ کرتے ہیں۔ یہ نظام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں کہ تمام اہلکار تربیت یافتہ اور قابل ہوں تاکہ آلات محفوظ طریقے سے استعمال کیے جاسکیں تحقیقات میں سامنے آیا کہ زیرِ تحقیق ٹھیکیدار اور آر ڈی ایم سی کی ایک ملازمہ نے ان ضوابط کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی جو ریکوڈِک مائن سائٹ میں کام کرنے والے تمام اہلکاروں کے لیے حفاظتی خطرہ پیدا کرتی ہیں یہ آر ڈی ایم سی کی پالیسی کی واضح خلاف ورزی ہے جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بنائی گئی ہے کہ ہمارے تمام ملازمین بشمول ہمارے مقامی ساتھی ایک محفوظ ماحول میں کام کرسکیں۔ اس کے نتیجے میں مذکورہ ٹھیکیدار کو ریکوڈِک میں مزید کسی کنٹریکٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا جائے گا جبکہ مذکورہ ملازمہ کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے جب سے یہ تحقیقات شروع ہوئی ہیں متعدد جھوٹے سوشل میڈیا پوسٹس گردش کر رہے ہیں جو دعوی کرتے ہیں کہ “نوجوان گروپوں” کو اس برطرفی کی مخالفت کرنی چاہیے۔ یہ پوسٹس گمراہ کن دعوے کرتے ہیں کہ ریکوڈِک مقامی ملازمتوں کو فروغ نہیں دے رہا اور ان بیانات میں ہمارے ملازمین کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی ہے آر ڈی ایم سی اور بیرک ان دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اپنے عملے کے خلاف کسی بھی قسم کے دھمکی آمیز رویے کو برداشت نہیں کریں گے آر ڈی ایم سی اور بیرک مقامی روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور کمیونٹی کو معلوم ہے کہ اس وقت متعدد اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام جاری ہیں۔ آر ڈی ایم سی کا عملہ اس وقت تقریبا 80 فیصد بلوچستان کے افراد پر مشتمل ہے بیرک، جو آر ڈی ایم سی کی آپریٹر کمپنی ہے، ایک عالمی مائننگ کمپنی ہے جو کاروباری دیانتداری، اخلاقیات اور حفاظت کے اعلی ترین معیارات کی پابند ہے۔ ہم اپنے ایگزیکٹوز، ملازمین اور ٹھیکیداروں کی غیر اخلاقی حرکتوں کے خلاف زیرو ٹالرینس رکھتے ہیں۔ ہم یہ اس لیے کرتے ہیں کیونکہ یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں جن میں سے اکثریت مقامی کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور ریکوڈِک مائن کی کامیابی کو برقرار رکھ سکیں ریکوڈِک پروجیکٹ ضلع چاغی اور بلوچستان صوبے کو ہزاروں نوکریاں اور بے مثال معاشی فوائد فراہم کرے گا۔ ہم اپنے معیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے چاہے وہ ان لوگوں کا دبا ہی کیوں نہ ہو جو اپنے ذاتی مفاد کو پروجیکٹ یا کمیونٹی کے بہترین مفاد سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

Recent Posts

حب، کوئٹہ کراچی شاہراہ لک بدوک درد سر بن گیا، ٹریفک پھر معطل

حب(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N25لک بدوک درد سر بن گیا ایک مرتبہ پھر گاڑیاں…

15 mins ago

حب اور اوتھل کے قریب مختلف ٹریفک حادثات ، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

حب(قدرت روزنامہ)حب اور اوتھل کے قریب دو مختلف سڑک حادثات میں ایک بچے سمیت تین…

20 mins ago

بلوچستان میں پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل کیلئے معیار تعلیم پر کام کیا جائے، ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کامیابی صرف اساتذہ کی…

29 mins ago

15 سال قبل میری زندگی کا ایک حصہ مجھ سے چھین لیا گیا، میرے ذاکر کو واپس کر دیں ،والدہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ذاکر…

40 mins ago

اساتذہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ ہو کر رہے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان…

46 mins ago

گری تا گونی سڑک کا کام تعطل کا شکار، ٹھیکیدار کروڑوں کے بل وصول کر کے غائب، اہلیان گریشہ

گریشہ(قدرت روزنامہ)اہلیان گریشہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گری تا گونی…

53 mins ago