ہرنائی (قدرت روزنامہ)ہرنائی میں زلزلہ،جانی ومالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی،7اکتوبر کے زلزلے میں 17افراد جاں بحق جبکہ 230سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں،260مکانات مکمل تباہ جبکہ 3ہزار سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچاہے،اس کے علاوہ 32سکول 5ہسپتالوں کو نقصان اور5مساجد شہید ہوئے ہیں۔گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ہونے والی جانی و مالی نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ہرنائی کی ضلعی انتظامیہ نے 7 اکتوبر کے زلزلے کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہرنائی میں زلزلے سے 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 32 افراد شدید اور 200 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلے میں 260 مکانات مکمل تباہ ہوئے جبکہ 3 ہزار 720 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے 32 اسکول، 5 اسپتال اور 5 مساجد بھی شہید ہوئیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…