اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ممتاز اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 روزہ دورے پرکل صبح کراچی پہنچیں گے۔
کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیے انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان کی سکیورٹی ایس ایس یو کےحوالےکردی گئی ہے۔
2 اکتوبر کی دوپہر کراچی ائیرپورٹ پر گورنر، وزیراعلیٰ اور میئر کراچی ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کریں گے۔ اس دورے کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان سے ملاقاتیں طے ہیں۔
جامعۃ الرشیدکے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور دیگر شخصیات بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملاقاتیں کریں گے۔ علاوہ ازیں سندھ کے سینئر بیوروکریٹس اور دیگر کی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
4 اکتوبر کو ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک اہم سرکاری ادارے کا دورہ کریں گے جبکہ 5 اکتوبر کو مزار قائد پر تقریب سے خطاب کریں گے، وہ ’ہماری زندگی کا مقصد‘ کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔ ان کے بیٹے شیخ فاروق ذاکر نائیک بھی “کیا قرآن کو سمجھ کر پڑھنا ضروری ہے؟ کے موضوع پر تقریب سے خطاب کریں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی 7 سے 10 اکتوبر تک نجی ملاقاتیں طے ہیں۔ 11 اکتوبر کی صبح وہ کراچی سے لاہور روانہ ہوجائیں گے۔
لاہور میں مینار پاکستان پر 2 اہم تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
ہفتہ 12 اکتوبر 2024 کو شام 6 بج کر 15 منٹ پر شیخ فاروق نائیک ’دعویٰ یا ہلاکت‘کے موضوع پر لیکچر دیں گے جس کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جانب سے ’قرآن الہامی ضرورت‘ کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔
اس کے اگلے روز اتوار 13 اکتوبر 2024 کو شام 6:15 بجے لیکچرز کا ایک اور سیشن منعقد کیا جائے گا جس میں شیخ فاروق ذاکر نائیک ’مذہب صحیح تناظر میں‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ’ڈاکٹر ذاکر سے پوچھیے، سوال اور جواب کی کھلی نشست‘ منعقد کریں گے جس میں شرکا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے برائے راست سوال پوچھ سکیں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک 19 اکتوبر کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ایک اہم تقریب سے خطاب کریں گے جہاں وہ شام 6 بج کر 15 منٹ پر ’مسلم پروفیشنل کی ذمہ داری ‘ کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔
پاکستان کے عوام ایک لمبے عرصے سے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستان آمد کے خواہشمند تھے، ان کے دورہ پاکستان کو انتہائی عقیدت اور محبت سے دیکھا جا رہا ہے، عوام ان کے دورے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جس کے باعث ان کے لیکچرز سننے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کی تقاریب میں شرکت متوقع ہے، یہ دورہ 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگا۔
اپنے دورہ پاکستان کے دوران وہ متعدد اہم مذہبی، سیاسی شخصیات کے مہمان بھی بنیں گے، وہ حکومت کی درخواست پر پاکستان آئے ہیں تو انہیں ہر جگہ سرکاری پروٹوکول دیا جائے گا۔
پیر کو جب وہ پاکستان پہنچے تو وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر سید عطا الرحمان پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور شمشیر علی مزاری اور دیگر حکام نے ان کا ائیر پورٹ پہنچ کر استقبال کیا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بھارت کی جانب سے جلا وطنی کے بعد برسوں سے ملائیشیا میں رہ رہے ہیں، جہاں وہ مستقل رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…