محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات،بلامقابلہ امیر جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمدہوئی،وفاقی وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،محسن نقوی نے جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پرمولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے مولانا عبدالغفور حیدری کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پربھی مبارکباد دی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں رہنماؤں کو گلدستے پیش کئے،محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفورر حیدری کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہاکہ پارلیمان کی بالادستی کیلئے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے،مولانا فضل الرحمان زیرک، مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں،مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی نے اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے،مولانا فضل الرحمان کی اپنی جماعت اور پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔

Recent Posts

مالی سال کی پہلی سہ ماہی؛ ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 101 ارب کا شارٹ فال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر ٹیکس…

4 mins ago

جھوٹ بولنا،سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے…

12 mins ago

ایسا لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا…

12 mins ago

چینی تعاون سے پاکستانی معیشت میں استحکام آرہا ہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی تعاون…

18 mins ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس آج بلا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا…

47 mins ago