اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں 86 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔
ایف بی آر کے مطابق 30 ستمبر تک 36 لاکھ 48 ہزار 216 افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔ ٹیکس گوشواروں کے ساتھ ریکارڈ 95 ارب 70 کروڑ روپے سے زیادہ ٹیکس بھی جمع ہوا۔
ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 16 لاکھ 86 ہزار 614 زیادہ گوشوارے جمع ہوئے، جولائی 2023 سے اب تک 11 لاکھ 65 ہزار 730 نئے افراد نے رجسٹریشن کرائی۔ اس سال 13 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ افراد نے زیرو قابل ٹیکس آمدن ظاہر کی۔
اعداد وشمار کے مطابق 11 لاکھ 65 ہزار میں سے 3 لاکھ 40 ہزار 473 افراد نے یکم جولائی 2024 سے رجسٹریشن کرائی، ٹیکس ایئر 2023 میں 33 لاکھ 68 ہزار افراد نے گوشواروں کے ساتھ زیرو آمدن ظاہر کی۔
ٹیکس سال 2023 میں گوشواروں کی مجموعی تعداد 62 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، پچھلے سال 30 ستمبر تک 19 لاکھ 51 ہزار 602 افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیئے تھے۔
یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…
عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…