کوئٹہ سمیت صوبہ کے 5 بڑے شہروں کا زیر زمین پانی خطرناک حد تک نیچے چلا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 5 اہم شہروں میں زیر زمین پانی خطرناک حد تک نیچے جاچکا ہے۔
سینیٹر شہادت اعوان کی زیرصدارت سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بلوچستان میں آبی وسائل کی مخدوش صورتحال سمیت زیر زمین پانی کی قلت سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ 127 ٹیوب ویلز میں سے 22 اور 108 فلٹریشن پلانٹس میں سے 39 کا پانی بھی پینے کے قابل نہیں۔
دوران اجلاس حکام نے اعتراف کیا کہ بلوچستان میں 2021 کے بعد پانی پر کوئی سروے نہیں ہوا جبکہ صوبے میں زیرزمین پانی کی قلت کی وجہ ٹیوب ویلز بن رہے ہیں۔
صوبائی حکام کا بتانا ہے کہ بلوچستان میں 46 ہزار رجسٹرڈ ٹیوب ویلز ہیں، درحقیقت صوبے میں ٹیوب ویلز کی تعداد لاکھوں میں ہے جن میں سے ہزاروں ٹیوب ویلز غیرقانونی ہیں، یہ غیرقانونی ٹیوب ویلز پانی بھی نکال رہے ہیں اور بجلی بھی استعمال کررہے ہیں جبکہ ٹیوب ویلز کے حوالے سے 2015 کے بعد کوئی سروے نہیں ہوا۔
بعد ازاں کمیٹی نے تمام فلٹریشن پلانٹس اور ٹیوب ویلز کا پانی ٹیسٹ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
دوسری جانب قومی کونسل برائے تحقیق آبی وسائل حکام کی جانب سے اسلام آباد میں پانی کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 127 ٹیوب ویلز میں سے 22 کا پانی، 108 فلٹریشن پلانٹس میں سے39 کا پانی، 12 واٹرورکس میں سے5 کا پانی اور 41 دیہی واٹرسپلائی میں سے 33 کا پانی پینے کے قابل نہیں ہے۔
کمیٹی نے اسلام آباد میں پینے کے صاف پانی پر15 دن میں تازہ ترین رپورٹ طلب کرلی اور ڈی جی واٹرکوالٹی کو شہر کے تمام فلٹریشن پلانٹس کا پانی ٹیسٹ کرنےکا حکم جاری کردیا۔

Recent Posts

پختونخوا حکومت کا پی ٹی آئی احتجاج کی راہ میں رکاوٹوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی احتجاج کی راہ میں…

4 mins ago

تقریب کے دوران ہی نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے والا شوہر مشکل میں پڑ گیا

قاہرہ (قدرت روزنامہ) شادی کی تقریب میں نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے پر شوہر…

5 mins ago

مالی سال کی پہلی سہ ماہی؛ ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 101 ارب کا شارٹ فال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر ٹیکس…

12 mins ago

جھوٹ بولنا،سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے…

19 mins ago

ایسا لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا…

20 mins ago

چینی تعاون سے پاکستانی معیشت میں استحکام آرہا ہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی تعاون…

25 mins ago