پاکستان کے ایک اورکرکٹر نے بھارتی لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر لیا، منگنی ہوگئی

نیویارک (قدرت روزنامہ) پاکستان کے ایک اورکرکٹر نے بھارتی لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر لیا، کرکٹر رضا حسن نے امریکا میں پوجا سے منگنی کرلی۔اس سے قبل حسن علی کی اہلیہ بھی بھارتی شہری ہیں، شعیب ملک نے بھارت میں شادی کی تھی لیکن ان کی علیحدگی ہوچکی، محسن خان کی شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی تھی۔

آج نیوز کے مطابق پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارت سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم لڑکی پوجا سے منگنی کرلی، رضا حسن اور پوجا کے درمیان منگنی کی تقریب نیویارک میں ہوئی۔کرکٹر رضا حسن کے مطابق جنوری فروری میں شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی۔

رضا حسن کا کہنا تھا کہ پوچا مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جلد مسلمان ہو جائے گی، 32 سالہ رضا حسن پاکستان کو مستقل طور پر چھوڑ کر امریکا میں سکونت اختیار کر چکے ہیں۔رضا حسن نے پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے جبکہ 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کر رکھی ہے۔

Recent Posts

پختونخوا حکومت کا پی ٹی آئی احتجاج کی راہ میں رکاوٹوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی احتجاج کی راہ میں…

1 min ago

تقریب کے دوران ہی نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے والا شوہر مشکل میں پڑ گیا

قاہرہ (قدرت روزنامہ) شادی کی تقریب میں نئی نویلی دلہن کو گدھی کہنے پر شوہر…

2 mins ago

مالی سال کی پہلی سہ ماہی؛ ایف بی آر ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 101 ارب کا شارٹ فال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر ٹیکس…

9 mins ago

جھوٹ بولنا،سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے…

17 mins ago

ایسا لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا…

17 mins ago

چینی تعاون سے پاکستانی معیشت میں استحکام آرہا ہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چینی تعاون…

23 mins ago