موسم

کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے اور چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گر م اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی مو سم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔آج نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم گر م اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے با لا ئی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم گر م اور خشک رہنے کا امکان جبکہ با رکھان، آواران، خضدار اور گردو نواح میں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں