شرپسندوں نے مسلم خاتون کونسلر کی گاڑی کو آگ لگادی

لندن (قدرت روزنامہ) مانچسٹر کی اولڈہم کونسل لیڈر کونسلر عروج شاہ کی گاڑی کو گھر کے باہر شرپسندوں نے آگ لگا دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی برطانیہ سے پہلی بار کونسل لیڈر منتخب ہونے والی مسلم خاتون عروج شاہ کی گاڑی کو ان کے گھر کے باہر جان بوجھ کر آگ لگادی گئی۔ آگ لگانے کے لیے آتش گیر مواد استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے آگ تیزی سے بلند ہوئی اور شعلے پڑوسی کے گھر تک پہنچ گئے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا تاہم گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی، پڑوسی گھر پر لگی آگ کو بھی بجھا دیا گیا۔ عروج شاہ اور اہل خانہ محفوظ ہیں۔ واقعے میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں۔ اولڈہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت اولڈہم کونسل لیڈر عروج شاہ گھر میں ہی موجود تھیں۔

ایک 24 سالہ لڑکے کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔دوسری طرف بین ا لاقوامی میڈیا کے مطابق، کورونا کے باعث ایک سال بعد شروع ہونے والے یوروکپ2020 کے فائنل میں پوریٹورنامنٹ کے 33 میچوں میں ناقابل شکست اٹلی نے پنائلٹی شوٹ پر 3 کے مقابلے میں 2 گول سے انگلینڈے کو شکست دیدی۔فائنل میچ کے موقع پر لندن کا ویمبلی اسٹیڈیم میں برطانیہ نے صرف دوسرے منٹ میں ہی گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی، جسے اٹلی نے 67 ویں منٹ میں برابر کردیا۔
اضافی وقت ملنے پر بھی میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ پینالٹی شوٹس پر انگلینڈ کے 3 کھلاڑی گول کرنے میں ناکام ہوئے جو کہ سیاہ فام تھے۔میچ ہارنے کے بعد اسٹیڈیم میں موجود شائقین سکتے میں آگئے اور باہر نکل کر توڑ پھوڑشروع کردی اور جشن کی تیاریاں پُرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگئیں۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں، سوشل میڈیا پر بھی گول نہ کرنے والے تینوں سیاہ فام کھلاڑیوں کو نسلی تعصب کا نشانہ بناتے ہوئے شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔
اپنی ایک اور ٹویٹ میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے سیاہ فام کھلاڑیوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کو کسی بھی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔ فیفا سمیت دیگر تنظیموں نے بھی کھلاڑیوں کو نسل پرستی کا نشانہ بنانے کی مذمت کی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago