’’اگلی بار پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو اٹھا کر یہاں لے آؤں گا مگر ۔ ۔ ۔‘‘وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے جوانوں کو اٹھا کر خیبرپختونخوا لے جانے کی دھمکی دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لیاقت باغ میں احتجاج کیلئے راولپنڈی آنے کی ناکام کوشش اور اٹک پر پولیس کے ساتھ تصادم کے بعد پنجاب پولیس کو وارننگ دے دی ہے .

آج نیوز کے مطابق اٹھائیس ستمبر بروز ہفتہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کی کال دی، اس دوران پورا شہر کنٹینر سٹی بنا رہا اور پی ٹی آئی مظاہرین کی متعدد مقامات پر جھڑپیں ہوئیں لیکن پنجاب پولیس کی سب سے پرتشدد جھڑپ اٹک پر پُل پر خیپرپختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روکنے کی کوشش میں ہوئی، جس میں کئی افسران اور اہلکار زخمی ہوئے .

علی امین گنڈاپور تو اپنے قافلے سمیت لیاقت باغ نہ پہنچ سکے اور 47 کلو میٹر دور سے ہی یہ کہتے ہوئے واپس مڑ گئے کہ اداروں سے تصادم نہیں چاہتے، ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت اور ن لیگی حلقوں کی جانب سے ان پر شدید طنز کیا گیا .

رپورٹ کے مطابق اب علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کو وارننگ دے رہا ہوں کسی کا غلط حکم نہ مانیں، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے، اگلی بار پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو اٹھا کر یہاں لے آؤں گا مگر ان کی فیملیز کا احساس کیا ہے .

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ پنجاب پولیس کو میں دوبارہ وارننگ دے رہا ہوں، اس دن تو میں نے چھوڑ دیا ہے تم لوگوں کو، اپنے ورکروں سے میں نے چھڑوایا ہے، اور اس کیلئے مجھے اور میرے لوگوں کو بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، میں تمہیں بتا رہا ہوں تمہارے بچوں کا احساس کیا ہے ہم نے، تمہاری فیملیز کا احساس کیا ہے ہم نے، اگر تمہیں ہمارے لوگوں اور ان کے بچوں کا احساس نہیں ہے تو اگلی دفعہ اگر تم ہتھے چڑھو گے تو خدا کی قسم میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں، تمہیں لے کر یہاں پر آؤں گا‘ .

. .

متعلقہ خبریں