’’اگلی بار پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو اٹھا کر یہاں لے آؤں گا مگر ۔ ۔ ۔‘‘وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے جوانوں کو اٹھا کر خیبرپختونخوا لے جانے کی دھمکی دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لیاقت باغ میں احتجاج کیلئے راولپنڈی آنے کی ناکام کوشش اور اٹک پر پولیس کے ساتھ تصادم کے بعد پنجاب پولیس کو وارننگ دے دی ہے۔

آج نیوز کے مطابق اٹھائیس ستمبر بروز ہفتہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کی کال دی، اس دوران پورا شہر کنٹینر سٹی بنا رہا اور پی ٹی آئی مظاہرین کی متعدد مقامات پر جھڑپیں ہوئیں لیکن پنجاب پولیس کی سب سے پرتشدد جھڑپ اٹک پر پُل پر خیپرپختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روکنے کی کوشش میں ہوئی، جس میں کئی افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔

علی امین گنڈاپور تو اپنے قافلے سمیت لیاقت باغ نہ پہنچ سکے اور 47 کلو میٹر دور سے ہی یہ کہتے ہوئے واپس مڑ گئے کہ اداروں سے تصادم نہیں چاہتے، ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے جس کے بعد صوبائی حکومت اور ن لیگی حلقوں کی جانب سے ان پر شدید طنز کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اب علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کو وارننگ دے رہا ہوں کسی کا غلط حکم نہ مانیں، نتائج آپ نے خود بھگتنے ہوں گے، اگلی بار پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو اٹھا کر یہاں لے آؤں گا مگر ان کی فیملیز کا احساس کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ پنجاب پولیس کو میں دوبارہ وارننگ دے رہا ہوں، اس دن تو میں نے چھوڑ دیا ہے تم لوگوں کو، اپنے ورکروں سے میں نے چھڑوایا ہے، اور اس کیلئے مجھے اور میرے لوگوں کو بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، میں تمہیں بتا رہا ہوں تمہارے بچوں کا احساس کیا ہے ہم نے، تمہاری فیملیز کا احساس کیا ہے ہم نے، اگر تمہیں ہمارے لوگوں اور ان کے بچوں کا احساس نہیں ہے تو اگلی دفعہ اگر تم ہتھے چڑھو گے تو خدا کی قسم میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں، تمہیں لے کر یہاں پر آؤں گا‘۔

Recent Posts

ڈی چوک پر احتجاج کلائمیکس ہوگا، شیرافضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا کہ ہم نے حتمی طور…

13 mins ago

نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا…

26 mins ago

اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ قرار دے دیا، بالی ووڈ اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا…

28 mins ago

موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، بلاول بھٹو بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کھل کر بول پڑے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ ) موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، چیئرمین پیپلز…

28 mins ago

عمران خان جیل سے باہر آئیں گےیا نہیں؟ خوابوں کے بادشاہ کی بڑی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر آئیں گے یا…

41 mins ago

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیس: وفاق اور پیپلزپارٹی نے نظرثانی اپیل کی حمایت جبکہ پی ٹی آئی نے مخالفت کردی، سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیس کی نظر ثانی اپیلوں…

52 mins ago