ایسا لگتا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں، فواد چوہدری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں کرپشن اسکینڈل ریفرنس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ کیس 8 مہینوں سے انکوائری میں چل رہا ہے۔ لوگوں کو خراب کرنے کے لیے جعلی کیس بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو ٹینشن کا ماحول ہے، اس سے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے جو کال دی ہے اس سے سیاسی ٹمپریچر مزید بڑھے گا۔ چیف جسٹس جس طرح سے سپریم کورٹ چلا رہے ہیں اس پر بھی بہت اعتراضات ہیں۔ یہ کسی بھی طرح سے مستحکم پاکستان کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔ایک دوسرے کو روند کر آگے جانے سے سیاسی عدم استحکام مزید بڑھے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی جمعے کی کال اہمیت کی حامل ہے۔ اس پر بہت سی چیزیں طے ہونی ہیں۔ اب وقت ہے کہ ہم گرینڈ پولیٹیکل ڈائیلاگ کا آغاز کریں۔ اسٹیبلشمنٹ اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس میں شامل کیا جائے۔ سب مل کر ایک راستہ نکال سکیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر نظام نہیں چل سکتا۔ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت تسلیم کیے بغیر پاکستان میں استحکام نہیں آ سکتا۔ پاکستان کی دو تہائی اکثریت بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بہت زیادہ تقسیم ہے۔ لگ یہ رہا ہے چیف جسٹس ہر صورت میں ایکسٹینشن چاہتے ہیں۔ اس سے سپریم کورٹ کا ٹمپریچر بھی بڑھ رہا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ پی ٹی آئی کے کسی بھی سیاسی جلسے جلوسوں میں نظر نہیں آتے، جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ ہم ہر جگہ موجود ہوتے ہیں۔
قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد میں پنڈ دادن خان روڈ کرپشن اسکینڈل ریفرنس میں فواد چوہدری اپنے وکلا کے ساتھ پیش ہوئے، جہاں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کیس کے تفتیشی افسر کو نئے قانون کے تحت آئندہ سماعت تک مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اورمزید سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن کیلیے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

عمر ایوب، شیخ آفتاب، سینیٹر فاروق نائیک اور سینیٹر شبلی فراز نامزد اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اعلی…

21 mins ago

اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری: سپیکر نے جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرری…

22 mins ago

کے پی ہاوس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین کا انتہائی قیمتی سامان غائب

پشاور(قدرت روزنامہ ) ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاوس اسلام آباد…

32 mins ago

ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کے بارے میں بڑا بیان جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کو دنیا کے…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن کیلئے پارلیمنٹیرینز کے نام سپریم کورٹ کو ارسال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) اعلی عدلیہ میں ججز تقرری کےلیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے…

1 hour ago

لاہور میں سموگ کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ موسمیاتی ماہرین نے بتا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں سموگ کی شدت کے حوالے سے موسمیاتی ماہرین نے شہریوں…

1 hour ago