جھوٹ بولنا،سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنا اور سنسنی خیز خبریں بنوانا بشریٰ بی بی کا پرانا شوق ہے۔
پی ٹی آئی رہنما بیر سٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ روزانہ خبروں میں رہنے کا یہ بہت بھونڈا طریقہ ہے، بشریٰ بی بی انڈے کھائیں، مرغی کھائیں یا یخنی پلاو، مریم نواز کو کوئی پرواہ نہیں، مریم نواز کے فرشتوں کو بھی خبر نہیں بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل کے کس سیل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں ان کے شوہر کی طرح بی کلاس کی سہولیات دی گئی ہیں، مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں جن اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا بشریٰ بی بی ان سب سے محفوظ ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل اور نیب کے عقوبت خانے میں جن حالات میں رکھا گیا یہ سب بشریٰ بی بی کی خواہش پر تھا، مریم نواز نے جیل کی سختیاں برداشت کرلیں لیکن کبھی عورت کارڈ استعمال نہیں کیا تھا، بشریٰ بی بی توشہ خانہ کے تحائف چوری کرنے اور 190 ملین پاو¿نڈ کی بندر بانٹ کرنے کے جرائم میں جیل میں قید ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ان دونوں میاں بیوی کو جیل میں جو سہولیات میسر ہیں ایک عام شہری اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی وی آئی پی انداز میں جیل کاٹ رہے ہیں،آپ اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لئے روز اپنی گندی زبان سے مریم نواز کا نام مت لیا کریں۔

Recent Posts

معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کہاں، کب اور کس موضوع پر لیچکر دیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک 15 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ…

10 mins ago

ڈی چوک پر احتجاج کلائمیکس ہوگا، شیرافضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف شیرافضل مروت نے کہا کہ ہم نے حتمی طور…

24 mins ago

نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا…

37 mins ago

اروشی روٹیلا نے ایک بار پھر نسیم شاہ کو پسندیدہ قرار دے دیا، بالی ووڈ اداکارہ کی نئی ویڈیو وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا…

39 mins ago

موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، بلاول بھٹو بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کھل کر بول پڑے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ ) موجودہ چیف جسٹس کے لیے جدوجہد نہیں کر رہا، چیئرمین پیپلز…

39 mins ago

عمران خان جیل سے باہر آئیں گےیا نہیں؟ خوابوں کے بادشاہ کی بڑی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر آئیں گے یا…

52 mins ago