مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا ، ن لیگ بھی پریشان

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے آئندہ الیکشن نہ لڑنے کا عندیہ دے دیا۔رانا تنویر حسین سے میڈیا سے گفتگو کےدوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے شوگر فیکٹریوں کو ختم کرنے کی بات کی۔اس طرح آپ کو اگلی دفعہ ٹکٹ مل جائے گا ؟ جس پر رانا تنویر حسین نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اگلی دفعہ ہو سکتا ہے میں الیکشن ہی نہ لڑوں۔علاوہ ازیں ا رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ میں دعوی سے کہتا ہوں جو لوگ عمران خان کو لیکر آئے تھے وہ پچھتا رہے ہیں ہیں اب وہ عمران خان کو نہیں لیکر آئیں گے ،عمران خان ہمیں کہتا ہے این آر او مانگ رہے ہیں ہم تمہارا این آر او جوتے پر گنتے ہیں ،اب تجھے این آر او نہیں ملے گا ۔

ان خیالات کااظہارا نہوںنے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے کیا ۔رانا تنویر حسین نے کہاکہ عمران خان کا کہتا تھا قرض لینے سے بہتر خودکشی کرلی جائے بجلی مہنگی ہوتو سمجھو وزیر اعظم کرپٹ ہے ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو تو کئی ہزار ارب روپے قرض میں اضافہ ہوجاتا ہے ،ستر سال میں ڈالر ایک سو پانچ روپے تک گیا حکومت کے تین سالوں میں ڈالر ایک سو پچھتر روپے تک پہنچ گیا ہے ،حکومت کہتی ہے کرنٹ اکاونٹ میں بہت پیسے اکٹھے ہوگئے ہیں عوام مہنگائی اور بھوک سے مررہی ہے اکاونٹ میں پڑے پیسوں کو چاٹنا ہے ۔انہوں نے کہا حکومت جب سے آئی ہے پاکستان پر نحوست چھائی ہے حکومت نے اپوزیشن کو دیوار میں چن دیا ہے شاہد خاقان چار روپے میں ایل این جی خریدیں تو پکڑے جائیں حکومت گیارہ روپے میں ایل این جی خریدنے والے وزیر کو بچارہی ہے چینی پہلے باہر بھیجی جارہی ہے پھر وہی چینی حکومت ایک سو پنتیس روپے میں خریدرہی ہے میں نے بطور چیئرمینپبلک اکاونٹ کمیٹی اسکی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔انہوں نے کہا ادویات ایل این جی چینی گندم ہر چیز میں کئی حکومتی وزرا کرپشن میں ملوث ہیں انکے عہدے وزارتیں تبدیل کرکے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے حکومت ایسا قانون لانے کی کوشش میں ہے کہ کوئی سوال نہ کرسکے ہم ایسے کالے قانون کو ہرگز نہیں لانے دیں گے ۔انہوں نے کہا نواز شرہف کا دور سنہری دور تھا پاکستان ترقی کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر تھا سترہ سو کلو میٹر مورویز بنائے عوام خوشحال تھی ہم نے ترقی کی شاہراہ پر چلتا پاکستان دیا یہ تین سو ساٹھ ڈگری سے پیچھے لے آئے ۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

5 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

14 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

40 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago