کراچی(قدرت روزنامہ)حال ہی میں برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں منعقدہ ایک ایوارڈ کی تقریب میں مشہور اداکار احد رضا میر اور رمشا خان کو بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا گیا . جس نے سوشل میڈیا صارفین کے ذہنوں میں سجل علی کی یاد تازہ کر دی .
رمشاخان اور احد رضا میر 2022 کے ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کے لیے بہترین آن اسکرین جوڑی کے ایوارڈ کے حقدار قرار پائے جس کے بعد اس جوڑی کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں .
ویڈیوز جیسے ہی منظرعام پر آئیں تو مداحوں کو ماضی میں دیےگئے سجل علی اور احد رضامیرکو بہترین آف اسکرین ایوارڈ کی یاد آگئی اور انہوں نے سوشل میڈیا کے مختلف پیجیز پر ان کی پرانی ویڈیوز ری شیئر کر دیں . جس میں سجل علی اوراحد رضامیر کو بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .